سٹی چیئرمین پسنی بابا نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم جوہر کی کیسکو آفس آمد، بجلی کے مسائل پر ایس ڈی او حبیب الرحمان سے ملاقات

Share

 

سٹی چیئرمین پسنی بابا نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم جوہر کی کیسکو آفس آمد، بجلی کے مسائل پر ایس ڈی او حبیب الرحمان سے ملاقات

پسنی (رپورٹ: روزنامہ ایگل حب بلوچستان )

سٹی چیئرمین پسنی بابا نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم جوہر نے پسنی شہر میں جاری بجلی کے سنگین مسائل کے حل کے لیے کیسکو آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس ڈی او کیسکو پسنی حبیب الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کونسلر محمد جدگال اور نیشنل پارٹی کے رہنما ندیم یاسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کلانچی محلہ اور باغ بازار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، کم وولٹیج اور خراب ٹرانسفارمرز جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو فوری اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

ایس ڈی او کیسکو حبیب الرحمان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ علاقوں میں جلد بہتری لائی جائے گی اور بجلی سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان حکومت نے ماہی گیری پر دو ماہ کی پابندی عائد کر دی

پیر مئی 12 , 2025
Share  بلوچستان حکومت نے ماہی گیری پر دو ماہ کی پابندی عائد کر دی کوئٹہ (روزنامہ ایگل حب بلوچستان) حکومت بلوچستان کے محکمہ فشریز و کوسٹل ڈیولپمنٹ نے سمندری حیات کے افزائش نسل کے سیزن کے دوران ماہی گیری پر دو ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی […]

You May Like